اردو زبان




س طرح ایک باغ یا چمن میں مختلف انواع و اقسام کے پھول باغ کو اپنی خوشبو اور رنگت سے دلکش اور معطر کرتے ہیں اسی طرح ہماری اردو زبان بھی کسی باغ یا چمن سے کم نہیں۔ اردو زبان ہماری تمہاری ہی نہیں بلکہ ہر اک زبان اس کا حصہ ہے۔ شہد جیسی مٹھاس رکھنے والی یہ زبان کسی غیر کو بھی اپنے آپ میں مدغم کرلیتی ہے۔ جس طرح باغ  گلاب، چمبیلی،جاسونتی، سدابہار جیسے پھولوں سے بھرا بھرا ہوتا ہے۔ اسی طرح اردو زبان یہ چمن دلوں کی ٹھنڈی پھوار ہے۔ اس باغ کے پھول اور پھوار مختلف زبانوں کی رنگا رنگ تہذیب،ملن ساری، آپسی اتحاد محبت اور اخوت جیسی خوشبو سے معطر ہے۔  جس طرح ایک کوئلہ تراش کر ہیرا تیار ہوتا ہے اس طرح مختلف زبانیں جیسے فارس، عربی، ترک ان زبانوں کو تراش کر اردو زبان جیسا ہیرا تیار کیا گیا۔ جس طرح یادیں اپنا نقش ذہن پر چھوڑ جاتی ہے اسی طرح یہ شیریں زبان اردو اپنے دلکش اور حسین نقوش ذہنوں پر چھوڑ جاتی ہے۔ 


محبتوں کا جہاں ہے اردو 

چاہتوں کا نشاں ہے اردو 

دوست داری کا مان ہے اردو

وفاداری کی پیاری زباں ہے اردو

شہد سی مٹھاس لہجوں کی زباں ہے اردو

گرویدہ ہے کل جہان اردو زبان کا

جوانئ عشق کی داستان ہے اردو 

ماؤں کی لوریوں کا جہاں ہے اردو

شاعری کا رباب ہے اردو 

نعرہ انقلاب ہے اردو

یہ اپنے نغمات پر اثر سے دلوں کو بیدار کر چکی ہے 

یہ اپنے نعروں کی فوج سے دشمنوں پہ یلغار کر چکی ہے 

ستم گروں کی ستم گری پر ہزار وار ہے اردو

اسی سے انگریز حکمرانوں نے خود سری کا جواب پایا

میرے ہم وطنوں کے لئے لعل و گہر ہے اردو

گویا یہ رواں ہیں رگ رگ میں خون کی سرخ پھوار بن کر۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے