*صراط مستقیم*
![]() |
"حریم سنو میری جان یہ صراط مستقیم کیا ہوتا ہے؟" سادہ لہجے میں مہوش بڑے تجسس سے حریم سے یہ سوال کرتی ہے۔
"صراط مستقیم ۔۔۔۔۔ سیدھے راستے کو کہتے ہے۔"
"جانتی ہوں مگر یہ سیدھا راستہ کیا ہوتا ہے...؟؟؟؟" مہوش نے تذبذب سے پوچھا.
"سیدھا راستہ مطلب۔۔۔۔۔ نیکی کا راستہ۔"صراط مستقیم وہ راہ ہے جس پر چلنا بہت دشوار ہے- صراط مستقیم وہ ہے جس پر ہمیں ﷲ اور رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے چلنے کو کہا ہے- جس شخص کو اس کی توفیق مل جائے جس کی توفیق ﷲ کے نیک بندوں کو تھی جن پر ﷲ تعالیٰ کا انعام ہوا تھا یعنی دعوت الی ﷲ اور اتباع رسولﷺ کی راہ۔۔۔۔۔
ایک یقینی راہ۔۔
صدیقین، شہداء اور صالحین کی راہ۔
کسی منزل تک پہنچنے کے لئے محض سفر میں نکل جانا کافی نہیں ہوتا صحیح راستے کا انتخاب ضروری ہوتا ہے اس طرح جنت کی منزل کو پانے کے لئے صراط مستقیم پر چلنا ہوگا۔
"صراط مستقیم تک کیسے پہنچتے ہے؟؟؟" مہوش نے بڑی جلدی میں حریم سے سوال کیا۔
یہ جہاں بہت دشوار گزار راہ ہے وہی یہ بہت آسان راہ ہے۔
کیونکہ یہ سب سے مختصر راستہ ہے اس پر سب سے کم چل کر منزل تک پہنچا جا سکتا ہے۔یعنی سب سے کم مشقت جھیلنا ہونگی۔ یعنی کتاب ﷲ (قرآن) کو مضبوط تھامے رکھنا، ﷲ تعالیٰ کے احکام کو بجا لانا، گمراہیوں کی راہ سے بچنا۔
اصل صراط مستقیم دعوت الی ﷲ اور نبیﷺ کی اتباع ہے۔

0 تبصرے